Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے  کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر بنگلادیش ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔

بنگلادیش کی ٹیم 14 اگست کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلادیش کی ٹیم اسلام آباد  کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان  دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا حصہ ہوگی۔

سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ  میچ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version