Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال  کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ  ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کل فیصل آباد پہنچے۔

گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز اور لائنز کا میچ دیکھا۔

گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈےکپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔

گیری کرسٹن، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور ڈیوڈ ریڈ 23 سمتبر کو لاہور میں کنیکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version