آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے کھلاڑی یش دیال کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال، دھوکہ دہی اور جسمانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر لکھنؤ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعے نے نہ صرف کرکٹ حلقوں بلکہ عوامی سطح پر بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے، اور کرکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان مقرر
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر شادی کا وعدہ کرکے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
