
وزیر اوقاف کی وزیر خارجہ کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے عرس میں شرکت
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیٌد سعید الحسن نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے 782 ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں سید سعید الحسن شاہ اور شاہ محمود قریشی نے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی کی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشخالی







