وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے اور صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ لیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع
