Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

 گوگل کمپنی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر اپڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق گوگل کمپنی ایکسٹیشن سافٹ ویئر ڈیولپر کٹ کے نام سے ایک ٹول جاری کررہی ہے جو ڈویپلرز کو اینڈرائیڈ 11 اور 12 ورژنز پر چلنے والی ایپلی کیشن میں اینڈرائیڈز 13 کے نئے فوٹو پیکرجیسی خصوصیات کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کے لکھے نسخے سمجھ نہیں آتے؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

اس حوالے سے گوگل کے ترجمان اسکاٹ ویسٹ اوور کا کہنا ہے کہ ’ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ پرائیویسی سینڈ باکس ٹیسٹنگ کی توسیع کا مرحلہ بھی طے ہورہا ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ کمپنی اپنے موجود اشتہار ٹریکنگ سسٹم کو پرائیویسی سینڈ باکس سے تبدیل کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور اینڈرائیڈ 13 پر سسٹم کے لئے بیٹا جاری کرنے کا ادارہ رکھتی ہے ‘۔

گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ ایک کلک سے معلوم کرنا ہوا ممکن

کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ گوگل یا میٹا آپ کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں، اور ایک کلک سے یہ تمام معلومات حاصل بھی کرسکتے ہیں۔

ان میں سے کچھ معلومات آپ کو حیران کر سکتی ہیں، جیسے کہ آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں یا اپنے گھر کے مالک ہیں۔

گوگل پر موجود آپ کے پروفائل سے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کے بچوں کی عمریں کتنی ہیں، وہ اسکول جاتے ہیں یا یونیورسٹی۔

اسی طرح آپ کی ڈگری کا درجہ بھی گوگل نے طے کر لیا ہے، حالانکہ شاید ہی گوگل اکاؤنٹ میں آپ نے اپنی ڈگری کا اندراج کیا ہوگا۔

اس کے علاوہ آپ جس جگہ ملازمت کرتے ہیں وہ کوئی بڑی کمپنی ہے یا چھوٹی دکان ،گوگل کو یہ بھی معلوم ہے۔

اکثر لوگ اپنے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک یا دو زبانیں (انگریزی اور اردو) جاننے کا بیان دیتے ہیں۔ لیکن گوگل کو یہ بھی معلوم ہے کہ اس کے علاوہ آپ کن زبانوں میں سُدھ بدھ رکھتے ہیں۔

گوگل نے آپ کی شخصیات کا ایک خلاصہ بنا رکھا ہے جو اکثر صارفین کے معاملے میں درست پایا گیا ہے۔

آپ اس خلاصے تک رسائی نہایت آسانی تک حاصل کر سکتے ہیں، اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد https://myadcenter.google.com پر جائیں اور بائیں ہاتھ موجود Manage Privacy لنک کو کلک کریں۔

آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس پر آپ سے متعلق معلومات موجود ہے۔

آپ ہر ایک باکس پر کلک کرکے معلومات کو درست کر سکتے ہیں، یا اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل ان میں سے کسی ایک معاملے پر معلومات جمع نہ کرے تو آپ اسے off کر سکتے ہیں۔

ایک اورطریقہ یہ بھی ہے کہ آپ دائیں جانب Personalized ads کو off کر دیں، اس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ گوگل آپ سے متعلق معلومات جمع نہیں کرے گا، لیکن اس کی کوئی حتمی ضمانت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version