Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں حیرت انگیز معلومات؛ جانیے

اوپن اے آئی نامی کمپنی نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کوتیار کیا ہے جس نے صرف چند ماہ کے دوران ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس کا مکمل نام ’چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر‘ ہے، یہ بہترین مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ہے جو آپ کے سوالات کو سمجھ کر اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے۔

حال ہی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہر جواد پراچہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ’ اس وقت جو اے آئی موجود ہے وہ دس سال کے بچے جتنا ہے، اسے روزانہ تربیت دینی پڑتی ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’ چیٹ جی پی ٹی ایک سسٹم بیسڈ اے آئی ہے، یہ گوگل سے مختلف چیز ہے، کیوں کہ گوگل میں آپ چیز سرچ کریں تو ویب سائٹس کی ایک لمبی فہرست آ جاتی ہے، لیکن چیٹ جی پی ٹی آپ کو بالکل درست یا بالکل درست کے قریب قریب جواب لا کر دیتا ہے ‘۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہر نے کہا ’ اگر آپ نے چیٹ جی پی ٹی سے کوکنگ ریسیپی پوچھی تو یہ آپ کو ریسیپیز کی کوئی ویب سائٹ نہیں بتائے گا بلکہ آپ کو اپنی طرف سے ایک ریسیپی بتا دے گا ‘۔

جواد پراچہ نے کہا کہ ’ چیٹ جی پی ٹی سے درست یا اپنی پسند کا جواب حاصل کرنے کے لیے ضروری یہ ہے کہ آپ پوچھ کیا رہے ہیں، اور کس طرح پوچھ رہے ہیں؟ اگر آپ پوچھیں کہ مجھے چکن کری بنانی ہے اور وہ سپائسی ہو، خوش بو دار ہو، تو یہ سب لکھ کر آپ مطلوبہ جواب حاصل کر سکتے ہیں، یعنی جواب دراصل آپ کے سوال پر منحصر ہوتا ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ چیٹ جی پی ٹی ابھی پرسنلائزڈ لیول پر نہیں آیا ہے، ابھی یہ اس سطح پر ہے کہ آپ جو اسے دے رہے ہیں وہ اس سے آ رہا ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی ایپ کونسی ہے؟ جانیے

 آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہر نے کہا ’ اب گوگل بھی اپنا ایک چیٹ جی پی ٹی لانے والا ہے، تو گوگل کے پاس لوگوں کو پرسنلائزڈ ڈیٹا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں وہ لوگوں کو ان کی پسند نا پسند اور نفسیات کے عین مطابق جوابات دے سکے ‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version