Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر صارفین کیلئے بری خبر آگئی

ٹوئٹر نے ایک اور مفت فیچر کا استعمال پیسوں سے مشروط کر دیا ہے۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 مارچ کے بعد سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو استعمال کرنے والے صارفین ہی ٹیکسٹ میسجز (ایس ایم ایس) کو 2 فیکٹر authentication (2 ایف اے) کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

2 ایف اے بنیادی طور پر اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے والا فیچر ہے، ٹوئٹر کے عام صارفین 20 مارچ کے بعد 2 ایف اے کو ایس ایم ایس کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے اور جن اکاؤنٹس نے ٹیکسٹ میسج 2 ایف اے فیچر کو ان ایبل کیا ہوا ہے، ان میں یہ سروس ڈس ایبل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان

 2 ایف اے کو استعمال کرنے والے صارفین کو اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس، authentication ایپ یا کسی سکیورٹی کی (key) کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ کمپنی کی پالیسی کو تبدیل کیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹوئٹر کو scam ایس ایم ایس کی وجہ سے ہر سال 6 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version