Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

میٹا کے مالک مارک زکربرگ کے مطابق اس بار واٹس ایپ میں بہت جلد چیٹ جی پی ٹی جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ کا اضافہ ہونے والا ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تخلیقی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو سروسز کا حصہ بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پراڈکٹ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا

اس حوالے سے واٹس ایپ اور میسنجر کے لیے ٹیکسٹ پر مبنی اے آئی ٹولز کی آزمائش سے آغاز ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر چیٹ جی پی ٹی کی طرح کے چیٹ بوٹس ہوں گے۔

آغاز میں یہ بوٹس صارفین کے لیے تفریح کا ذریعہ ہوں گے مگر میٹا کی جانب سے بتدریج انہیں دیگر شعبوں کا حصہ بنایا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فلٹرز اور اشتہاری فارمیٹس کے تجربات بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس طرح کے اے آئی ٹول کافی عرصے سے موجود ہیں مگر اس ٹیکنالوجی کو چیٹ جی پی ٹی کی بدولت بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو بنگ سرچ انجن اور ایج براؤزر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے بارڈ نامی چیٹ بوٹ کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

Exit mobile version