Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس صارفین کے لئے اہم خبر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس میں ایک ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو ماہانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین کے لیے کمنٹس کرنا بھی مشکل بنا دے گی۔

ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ اب آپ اپنی پوسٹس پر کمنٹس کو محض ویریفائیڈ اکاؤنٹس تک محدود کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، چاہے آپ کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہو یا نہ ہو۔

اس سے قبل کسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے کے 3 آپشن تھے مگر وہ 4 ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد ماہانہ سبسکرپشن پروگرام متعارف کرایا تھا اور بلیو ٹِک کو اس کا حصہ بنا دیا تھا۔

اس کے بعد ایکس کے متعدد فیچرز کو اسی سبسکرپشن پروگرام تک محدود کر دیا گیا تھا۔

مثال کے طور پر سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کو 25 ہزار حروف پر مبنی پوسٹس تحریر کرنے، 3 گھنٹے طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور دیگر خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل ہے۔

اب ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پوسٹس پر کمنٹس بھی ماہانہ فیس سے مشروط کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version