Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) صارفین کو بڑی دھمکی دیدی

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

حال ہی میں ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ’ دریا سے سمندر تک‘ یا ’ نوآبادیات کا خاتمہ‘ لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا”۔

انہوں نے کہا کہ “ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا”۔

فلسطینی ’من النہر فی البحر‘ کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version