Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2024 کے لیے بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کردی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے 2024 کے لیے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

بل گیٹس نے 2024 کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا سال قرار دیا ہے۔

10 صفحات پر مشتمل ایک خط میں بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں وہ اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید تنوع دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں، اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا جس سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوگی۔

Exit mobile version