Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسلا روبوٹ کا فیکٹری میں انجینئر پر حملہ

الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے مشہور  ٹیسلا  کمپنی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کمپنی   کا ایک سافٹ ویئر انجینئر روبوٹ کے حملے سے شدید زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ امریکی شہر آسٹن میں قائم گیگا ٹیکساس فیکٹری میں پیش آیا تھا۔

کمپنی  میں کام کرنے والے دو عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑیوں کے پرزے اٹھانے پر مامور روبوٹ نے دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو سال قبل یعنی 2021 میں پیش  آیا تھا۔

متاثرہ انجینئر  تین ناکارہ روبوٹس کے سافٹ ویئر کی پروگرامنگ کر رہے تھے۔ انجینئر اور ان کے عملے نے مشینوں پر کام کرنے کے لیے دو روبوٹ کو غیر فعال کیا جبکہ تیسرا روبوٹ غیر ارادی طور پر فعال رہ گیا اور نتیجتاً انجینئر پر حملہ آور ہوگیا۔

انجینئر کوفوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ جلد ہی  صحتیاب ہوگئے۔

امریکی آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیگا ٹیکساس فیکٹری  میں گزشتہ سال  ہر 21 میں سے ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں