Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسٹاگرام کا ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام جاری

انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور نئے اور دلچسپ فیچر پر کام جاری ہے جس کے تحت صارفین اپنی اسٹوری پر دوسرے صارف کی پروفائل شیئر کرسکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام صارفین کے لیے دیگر پروفائلز کو فروغ دینا آسان بنائے گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم جلد ہی صارفین کو اسٹوریز پر دوسرے پروفائلز کا شیئر کرنے دے گا اور اس طرح، لوگ براہ راست انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ یا مشہور شخصیات کے پروفائلز کو شیئر کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں لیک کرنے والے ماہر الیسینڈرو پیلوزی نے اس نئے فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا  اور کیپشن میں لکھا کہ کمپنی کمپنی پروفائل شیئرنگ فیچر پر کام کر ہی ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی اسٹوریز کے لیے پرسنلائزڈ ٹیمپلیٹس بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو اپنی اسٹوریز میں Add Yours اسٹیکر شامل کرنے کا موقع دیتا ہے

Exit mobile version