Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس پر جلد ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس متعدد ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے پلیٹ فارم پر مواد کو تلاش کرنا آسان بن جائے گا۔

جی ہاں، رواں برس ایکس میں متعدد نئے فیچرز پیش کرکے اسے سُپر ایپ کے طور پر بنادیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس پلیٹ فارم پر پیمنٹ کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا جس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو پیسے بھجوا سکیں گے اور بلز کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر ایپلی کیشن کا سب سے نمایاں فیچر ہوگا، جس کے تحت دنیا بھر کے صارفین ایک دوسرے کو پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے لیکن اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ماہرین کے مطابق پیمنٹ فیچر کو ابتدائی طور پر محدود ممالک میں پیش کیا جائے گا اور درجنوں ممالک کے صارفین کو انٹرنیشنل پیمنٹ کی سہولت نہیں دی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اسی طرح ایکس پر مواد کی دستیابی کو بہتر بنانے کے فیچرز بھی پیش کیے جائیں گے جس کے تحت مواد دیکھنے کے نئے آپشن بھی پیش کیے جائیں گے اور صارفین ایسا مواد بھی دیکھ سکیں گے جس میں ان کی پسند کے موضوعات سے ہٹ کر دلچسپ مواد ہوگا۔

ایکس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ٹوئٹر پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو معاوضہ دینے اور بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور اس وقت پلیٹ فارم دنیا کے 80 ہزار مواد تخلیق کاروں کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا معاوضہ ادا کر رہا ہے۔

Exit mobile version