Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاک میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے گانے تیار کر سکیں گے۔

جی ہاں، اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔

صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے، اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا۔

یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

Exit mobile version