Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرٹیمیس دوم مشن کے دوران لی گئی چاند اور زمین کی خوبصورت تصاویر

 7 اپریل 2026 کو جاری کی گئی یہ تصاویر 6 اپریل کو عملے نے اس وقت لی جب وہ  چاند سے 7 گھنٹے دور ی پر تھے۔

آرٹیمیس دوم مشن کے دوران لی گئی چاند اور زمین کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی گئی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں خلا باز نے خلا سے زمین کو ایک ’’خوب صورت منظر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا یہ تجربہ ناقابلِ یقین ہے۔ اوپر سے زمین کو دیکھیں تو کوئی سرحد نظر نہیں آتی۔ دنیا ’’ایک‘‘ ہے، ہم سب ایک ہی انسان ہیں۔

ناسا کے آرٹیمیس دوم  کے خلابازوں نے اپنی تاریخی آزمائشی پرواز کے دوران چاند کی جو پہلی تصاویر کھینچی ہیں وہ ایسے خطوں کو ظاہر کرتی ہیں جو پہلے کبھی کسی انسان نے نہیں دیکھے تھے بشمول خلا سے سورج گرہن کے ایک نایاب منظر بھی۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیمس دوم؛ چاند کے پار جانے والے خلابازوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد

 7 اپریل 2026 کو جاری کی گئی یہ تصاویر 6 اپریل کو عملے نے اس وقت لی جب وہ  چاند سے 7 گھنٹے دور ی پر تھے۔

Exit mobile version