Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز، امریکا نے باضابطہ اعتراف کرلیا

امریکا نے ایسے ہتھیار زمین کے مدار میں پہنچا دیے ہیں جو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 امریکا نے پہلی بار خلا میں ہتھیار نصب کیے جانے کا باضابطہ اعتراف کرلیا، جس کے بعد خلا میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں اور نئی ہتھیاروں کی دوڑ سے متعلق تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی سیکریٹری ایئرفورس ٹرائے مینک کے مطابق امریکا نے ایسے ہتھیار زمین کے مدار میں پہنچا دیے ہیں جو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹرائے مینک نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے زمین کے مدار کو کنٹرول کرنے اور خلا سے متعلق ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضروری صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

امریکی سیکریٹری ایئرفورس کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے کسی بھی مقام سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی عہدیدار کے اس بیان کے بعد اسپیس کے عسکری استعمال، مدار میں ہتھیاروں کی تعیناتی اور عالمی سطح پر ممکنہ نئی خلائی ہتھیاروں کی دوڑ کے حوالے سے بحث اور تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خلا میں عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے نتیجے میں بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ خلائی نظام اور سیٹلائٹس کے تحفظ سے متعلق نئے چیلنجز بھی سامنے آسکتے ہیں۔

Exit mobile version