Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل ریموٹ کی خصوصیات لیے دنیا کا سب سے چھوٹا ماؤس تیار

ٹائم ایکس پلئر نامی اس ماؤس کا وزن صرف 38 گرام ہے

اس دور جدید لوگوں کی بڑی تعداد ایسے ڈیوائس چاہتی ہے جن سے کئی طرح کے کام لیے جاسکے جیسے کمپیوٹر ماؤس کے ساتھ ریمورٹ کنٹرول۔

ایک کمپنی نے ایسا چھوٹا ماؤس تیار کیا ہے جو عام ماؤس کے مقابلے میں تقریباً آدھے سائز کا ہے۔ اسے آسانی سے جیب یا بیگ میں رکھا جا سکتا ہے۔

ٹائم ایکس پلئر نامی اس ماؤس کا وزن صرف 38 گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی تقریباً 13.5 ملی میٹر ہے۔ اس کا ڈیزائن فلیٹ ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ جگہ نہیں گھیرتا۔

ماؤس میں دائیں اور بائیں کلک کے بٹن، اسکرول وہیل اور حساسیت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔ اسے یوایس بی-سی، وائرلیس ڈونگل اور بلو ٹوتھ کے ذریعے کمپیوٹر، موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز سے جوڑا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کی بورڈ اور ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا بریسلیٹ تیار

اس ماؤس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے موبائل فون یا ٹیبلٹ پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیوز اسکرول کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا چھوٹا سائز اسے ایک ہاتھ سے ویڈیوز دیکھنے کے لیے موزوں بناتا ہے۔ بس موبائل ڈیوائس کو کسی اسٹینڈ پر رکھیں اور آرام سے ویڈیوز اسکرول کرتے رہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ماؤس خاص طور پر سفر کرنے والے افراد، ریموٹ ورکرز اور ان لوگوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے جو کم سامان ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

فی الحال می وکس اس ماؤس کے لیےکک اسٹارٹر پر فنڈز جمع کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے 49 ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس کی متوقع عام قیمت 85 ڈالر ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر منصوبہ طے شدہ وقت کے مطابق مکمل ہوا تو ماؤس کی ترسیل نومبر میں دنیا بھر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version