Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے خصوصی فیچر متعارف

ایک ایجنٹ صرف اسی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا جو بھیجنے والے نے چیٹ میں واضح طور پر شیئر کیا ہو

میٹا کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے خصوصی فیچر متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی اے آئی سروس ایجنٹس سے براہِ راست چیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین سیٹنگز میں جا کر زیادہ سے زیادہ پانچ ایجنٹس بنا سکتے ہیں جبکہ ہر ایجنٹ کے لیے نام اور پروفائل فوٹو مقرر کی جا سکتی ہے۔

آئی فون صارفین ہر ایجنٹ کو نام اور پروفائل فوٹو دے سکتے ہیں جس کے بعد واٹس ایپ ایک API کی (Key) جنریٹ کرتا ہے۔ اس کی کو پھر اس تھرڈ پارٹی سروس میں ڈالا جا سکتا ہے جہاں ایجنٹ موجود ہے جس سے وہ واٹس ایپ چیٹ سے منسلک ہو کر پیغامات کا جواب دے سکتا ہے۔

فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا فارآئی او ایس ورژن 26.37.10.70 کے ذریعے چند ممالک میں کچھ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے کہا کہ ایک ایجنٹ صرف اسی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا جو بھیجنے والے نے چیٹ میں واضح طور پر شیئر کیا ہو۔ میسجنگ پلیٹ فارم نے اسے دوسری چیٹس، کانٹیکٹس یا ڈیوائس میں محفوظ میڈیا تک رسائی سے روک دیا ہے۔

منسلک ہونے کے بعد، ایجنٹ چیٹ لسٹ میں نظر آتا ہے اور صارفین اس کے ساتھ عام گفتگو کی طرح آسانی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ تاہم، تھرڈ پارٹی ایجنٹس کے ساتھ چیٹس میں عام واٹس ایپ گفتگو سے پرائیویسی کا ایک اہم فرق ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہیں کیونکہ پیغامات ایجنٹ ڈویلپر کی جانب سے ایک محفوظ میٹا سروس کے ذریعے روٹ کیے جاتے ہیں۔

Exit mobile version