Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت پر کنٹرول میں ناکامی کا الزام، اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے کے بعد مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کی حفاظت، نگرانی اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق بحث ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی ہے

مصنوعی ذہانت کی طاقتور ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزام پر چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی نے مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز تیار کیے جس سے عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ان کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔

درخواست گزار کے مطابق کمپنی انتہائی طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے مفت صارفین کے لیے تحریری چیٹس کی حد ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب اوپن اے آئی کے ترجمان نے کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی میکانکی طور پر غلط سرگرمیوں کی نشاندہی، انہیں سمجھنے اور ان کی اصلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مقدمے کے بعد مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کی حفاظت، نگرانی اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق بحث ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version