Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹور انچارج نے بے گھر بچوں کی خواہش پوری کردی

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر ہر آ نکھ نم ہو جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے گھربچے ایک اسٹور کے باہر لگی ٹی وی اسکرین کو بڑے مزے سے دیکھنے میں مشغول ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور انچارج نے بے گھر بچوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرایک وقت مقرر کردیا جس میں بچوں کے پسند کے کارٹون لگے گے تاکہ بچے اسے دیکھ کر خوشی محسوس کر سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/536902/

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں ساتھ میں اسٹور کے مالک کی تعریف بھی کی جا رہی ہیں جس نے ان بے گھر بچوں کو وہاں سے بھگانے کے بجائے ان کی خوشیوں کا خیال ررکھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی لوگ خوش تو کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version