Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر؛ بےہودہ رسم پر دلہن عوامی تنقید کا نشانہ بن گئی

شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور بہت سارے شاندار واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عجیب و غریب رسم کے مطابق دلہن کے دیور اس کے گھٹنے پکر کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

رسم کچھ یوں ہے کہ دیور اس وقت تک دلہن کے گھٹنے پکر کر بیٹھے رہیں گے جب تک وہ ان کو مانگی ہوئی رقم نہیں دے دیتی۔

یہ بھی پڑھیں؛ بزرگ دلہا اور جوان دلہن شادی کی ویڈیو شوٹ کرواتے ہوئے وائرل

ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس قسم کی رسومات کو ترک کر دینا چاہیے کیونکہ یہ واقعی اسلام کے خلاف ہیں اور کوئی لڑکا کسی دوسری لڑکی کے گھٹنوں کو نہیں چھو سکتا۔

بہت سے دوسرے صارفین نے کہا کہ رسم کو انتہائی فحش رسم کا نام دینا چاہیے نہ کہ گوڈا پکڑائی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version