Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

7 سالہ بچے کی جلیبی کے سوشل میڈیا پرچرچے

7 سالہ بچے  نے اپنے چھوٹے سے باورچی خانہ میں منفرد انداز میں جلیبی  تیار کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک چھوٹے بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس بڑے منفرد انداز میں جلیبیاں تیارکررہا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے بچے  کا نام سبیحہ  ہے اسے اپنے چھوٹے باورچی خانہ میں چھوٹے چھوٹے مٹی کے برتنوں میں جلیبی تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے بچے نے ایک مٹی کے برتن میں جلیبی کے آمیزے کو تیار کیا اور اسے یکجان کیا۔

اس کے بعد سبیحہ کو تیار کیے گئے مکسچر کو کون میں ڈالتے اور اُس کے بعد تیل میں چھوٹی چھوتی جلیبیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس بچے کو گجراتی لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر 7 سالہ سبیحہ کی وائرل ہونے  والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ  ہی متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/301525/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں جلیبی ڈیزرٹ کو تیار کیا گیا تھا۔

 ‘جلیبی ڈیزرٹ’  کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا کچھ صارفین نے اس سے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے ‘جلیبی ڈیزرٹ’  کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دیکھنے میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے کہا تھا کہ یہ نت نئے انداز میں کھانوں کو پیش کر کے  صرف کھانوں کو  بگاڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر نت نئے انداز میں کھانوں کی ڈشز کو پیش کیا جاتا ہے جسےکچھ صارفین پسند کرتے تو کچھ تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم یہ جلیبی ڈیزرٹ ترکی کی ڈش ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version