Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برفیلے پہاڑ پر اسٹنٹ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

خطروں کے کھلاڑی خطرات کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں اور اپنے شوق کو پورا کر نے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

لیکن آج کے دور میں چند فالورز اوروائرل ہونے کی دھن میں نوجوان کچھ ایسا کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پوری زندگی نقصان اُٹھانا پرجاتا ہے۔

  ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو برفیلے پہاڑ پر اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

https://twitter.com/i/status/1622897134734348288

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بہت تیزی کے ساتھ برف کی چٹان پررائیڈینگ  کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نوجوان شخص کی اتنی اونچی پہاڑی پر تیزی سے رائیڈنگ کرنا خطرے کی وجہ بن گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان بہت اآونچائی پر پرفیلی جگہ پررائیڈنگ کررہا ہے کہ یک دم وہ ایک برف کے پہاڑ سے دوسرے برف کے پہاڑ پر جیسے ہی گرتا تو شدید پرف اور دھن کے باعث نظر نہیں آتا۔
تاہم ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب سے اسے تلاش بھی کیا گیا لیکن نوجوان نہیں ملا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ صرف کچھ لائکس اور فالورز کے لیے کیے جانے والی اسٹنٹ ویڈیوز یوں ہی خطرناک واقع کی وجہ بنتی ہیں

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/09/375045/

 اس سے قبل بھی  ایسی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان نے بوتل سے اسٹنٹ کیا اور آگ لگائی جس کا و ہ خود ہی شکارہو گیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکا چند ڈرنکس کی خالی بوتلوں کو جما کر کے ایک جگہ رکھتا ہے اوراُس میں کچھ ڈالتا اور آگ لگا کردور چلا جا کر کھڑا ہو جاتا۔

کچھ لمحہ بعد ایک ذور داردھماکا ہوتا جس میں چند آگ کے شعلے بھی نکلتے جس میں سے ایک شعلہ نوجوان کے پاس جا گرتا جس کی وجہ سے اسے تھوڑا نقصان بھی اُٹھانا پڑتا۔

واضح رہے کہ کسی کو بھی ایسے احمقانہ اور خطرناک سٹنٹ آزمانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version