Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھوٹے بچے نے پرندوں کو کھانا کھلا کرسب کے دل جیت لیے

ننھے بچے نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے پرندوں کو کھانا کھلاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچے کے ہاتھ میں ایک پیالہ ہے جس میں کھانے کی چیز موجود ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے پاس تین پرندے بھی موجود ہیں جنہیں بچہ کھانا کھلا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2022/11/430892/

وائرل ہونے والی ویڈیو میں صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ یہ ویڈیو میرے لیے اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو ہے۔

جبکہ ایک صارف نے بچے کے پرندے کے ساتھ اس ہمدردی کو بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پربچوں کی جانوروں اور پرندوں کے ساتھ متعدد ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version