Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر ہٹ سونگ ’جھومے جو پٹھان‘ پر جرمنی کے لوگ بھی جھوم اُٹھے

جرمنی کے لوگ بھی ہندی گانوں کے دیوانے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں جرمنی کے لوگوں کو بیچ سڑک پر بالی وڈ فلم پٹھان کے سپر ہٹ سونگ ’جھومے جو پٹھان‘ پر ک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کورین بوائز نے بالی وڈ کے سمرہٹ  سانگ کالا چشمہ پر ڈانس کیا تھا۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس ضرور کیا جا رہا تھا۔

 تاہم کورین بھی خود کو نہ روک سکے اور بالی وڈ سونگ کالا چشمہ پر بہترین ڈانس کر ڈالا۔

کورین کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا تھا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔

جبکہ ایک صارف نے ہندوستان کی طرف سے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے ہندوستانی گانا منتخب کرنے پر کورین کا شکریہ بھی ادا کر ڈالا۔

واضح رہے کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے ڈانس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان کیی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version