سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے’جھومے جو پٹھان’ گانے پر بچے کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں ایک چھوٹے بچے کو بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے’جھومے جو پٹھان’ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
آریان شندے کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 8.2 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا ہو گیا
واضح رہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اپنی ریلیز کے تقریباً ایک ماہ بعد بھی پیسہ کما رہی ہے۔ فلم نے مقامی طور پر 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
