سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گول گپے کو ڈرنگ کے ساتھ سرو کیا جا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی گول گپے کو ڈرنک کے ساتھ سرو کر رہا ساتھ ہی اس شخص کو ڈرنک میں مصالحوں کو بھی شامل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Pani Puri lovers, here’s presenting Thump’s up Pani Puri…
Shower your love with Thumbs down🤣🤣🤣 pic.twitter.com/Gjuo9c4PoE
— Mohammed Futurewala (@MFuturewala) February 9, 2023
گول گپے کو ڈرنک کے ساتھ کھانے کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔
یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔
تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نت نئے انداز میں کھانا پیش کرنے کا آج کل بہت رجہان چل رہا ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔
