Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹے کی ماں سے لازوال محبت

سوشل میڈیا پرماں اور بیٹے کی وائرل ہونے والی پوسٹ نے سب کو جزباتی کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی جس میں ایک پیالے میں کھانے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر کی کیپشن کچھ ایسی ہے کہ پڑھنے والا ہر ایک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون عالمی وبا کورونا کا شکارہو گئیں ہیں جس کی وجہ سے وہ کورنٹائن میں ہیں اور گھر کے نظام کو بیٹا سنبھال رہا ہے۔

ساتھ ہی وائرل ہونے والی تصویر میں ایک پیالہ میں کھانے کے لیے کچھ پتے ساتھ ہی چاول کے کچھ دانوں کو دیکھا جا سکتا ہےاس کے علاوہ  بیٹے کی جانب سے کاغذ پرایک نوٹ بھی لکھا رکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

بچے نے کاغذ پر لکھا کہ یہ میں نے آپ کے لیے بنایا ہے جو کہ شاید ٹھیک تو نہیں اس لیے ساتھ ہی معزرت بھی کرتا ہوں لیکن یہ کھانا آپ کے لیے ہے۔

سوشل میڈیا پر بچے کے ہاتھ سے لکھے گئے اس نوٹ اور بنائے گئے کھانے کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے اُداسی سے بھرے کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/352236/

اس سے قبل بھی ماں اور بیٹے کی محبت سے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکا اسپتال میں موجود ہے جہاں اس کی ساتھ اس کی والدہ بھی موجود ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی والدہ بولتی ہے اور بیٹا پہلی بار اپنی ماں کی آواز سنتا ہے تو جزباتی ہو کر رونا لگتا ہے۔

ویڈیو میں والدہ کو بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیٹے کے نہ سننے کے حوالے سے والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا جب دو سال کا تھا تو شدید بخار چڑھا جس کی وجہ سے سے اس کے سننے کی صلاحیت ہی ختم ہو گئی۔

تاہم پورے 35 سال بعد ایڈورڈو نامی لڑکے کی سننے کی صلاحیت واپس آگئی ہے۔

سوشل  میڈیا پر وائرل ہونے والی محبت اور جزبات سے بھر پور ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی اپنے آنسو پر قابو نہ پا سکے۔

ماں اور بیٹے کی اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین ک جانب سےمتعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو دل کو چھو جانے والی ہے۔

جبکہ ایک صارف نے انہیں اس نعمت کے واپس مل جانے پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہے جو کسی نہ کسی جسمانی کمزوری میں مبتلا ہے تاہم ہمیں جسمانی صلاحیتیں مکمل ہونے پر ہر وقت شکر گزارہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version