Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلی پال اور نیما پال کا ہندی گانے پر رقص،ویڈیو وائرل

ہمیشہ کی طرح اپنے روایتی مسائی لباس میں ملبوس کلی کو بالی ووڈ کے ایک اور مشہور گانے کو اپنی آواز میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کلی اور نیما پال کو بالی وڈ کے ہندی گانے تیری آنکھیوں کا یوں کاجل پر رقص کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید بڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/06/971374/

اس سے قبل افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال نے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے جھوم پر ویڈیو بنائی تھی۔

کلی پال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے جھوم کو ماسٹر پیس قرار دیا جبکہ اس ویڈیو میں کلی پال کے تاثرات توجہ کا مرکز بن گئے اور صارفین نے یہ کلپ بہت پسند کیا۔

کلی پال نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں علی ظفر کے مقبول ترین گانے پر اپنی بہن نیما کے ساتھ لِپ سِنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر کلی پال اور نیما پال کا ہندی گانا گانے اور رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version