Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید نے اپنے کپڑوں پر تنقید کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادی

اپنے بےباک انداز اور بولڈ فیشن کرنے کے لئے جانی جانے والی عرفی جاوید کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک بوڑھے شخص پر برہم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پیر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، عرفی کو سبز رنگ کے بیک لیس لباس میں دیکھا گیا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے وقت پاپرازو سے گھری ہوئی تھیں۔

 

اس موقع پر، ایک مرد راہگیر نےعرفی پر تبصرہ کیا اور کہا کہ، “انڈیا کا نام خراب مت کرو۔”

عرفی نے روکا اور جواب دیا، “آپ کے باپ کا کچھ جا رہا ہے؟ نہیں جا رہا ہے؟ نہ آپ کے باپ کا؟ جاو اپنا کام کرو۔”

وہ آدمی پھر بھی وہاں کھڑا رہا اور کہا کہ وہ اب بھی کھڑا ہے اور جو چاہے گا بولے گا۔ اس پر عرفی اسے دوبارہ جواب دینے ہی والی تھیں کہ اس کی ٹیم کی ایک خاتون نے مداخلت کی اور اسے روک دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عرفی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا تھا کہ کس طرح ممبئی سے گوا کے لیے پرواز کے دورانمردوں کے ایک گروپ کے ذریعے انھیں ہراساں کیا اور ان سے چھیڑ چھاڑ کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version