Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کے نئے مگ میں کیا خاص بات ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنی پارٹی کی مصنوعات جاری کردی ہیں۔

مریم نوازنے پارٹی کے پروموشنل آئٹمز کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں انہوں نے ن لیگ کے موبائل کوور اور دیگر آئٹمز کی پروموشن کی۔

حال ہی میں مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر نئے کافی مگ کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے۔ مریم نواز نے اس ویڈیو میں کہا کہ ان کے پرانے اسٹیل کافی مگ کے بارے میں لوگوں نے کافی کچھ لکھا اور کہا اس لئے اب وہ اپنے نئے مگ کی تفصیلات خود ہی شئیر کررہی ہیں۔

 

 

اس مگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر لکھا ہوا ہے “میاں دے نعرے وجن گے“ ساتھ ہی میاں محمد نواز شریف کی تصویر بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں مریم نواز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ والے کافی مگ میں کافی گرم رہتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version