Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپ کی ناک موٹی ہے یا پتلی؟ ناک کی بناوٹ میں چھپے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں اہم راز جانیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی ناک بھی آپ کی شخصت کے کچھ راز واضح کرتی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

مختلف اقسام کی ناک اور ان کی شخصیت پر اثر کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

چونچ نما ناک

چونچ نما ناک والے یہ بہت منظم لوگ ہوتے ہیں ان کے لیے ان کا کیرئير بہت اہم ہوتا ہے۔ مقصد کا حصول ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے- یہ لوگ اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں جب کچھ کر گزرنے کا ارادہ کر لیں تو جب تک مقصد حاصل نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھتے ہیں۔

ٹیرھی ناک

ٹیڑھے ناک والے لوگ بہت اچھے سامع ہوتے ہیں لوگوں کی بات دھیان سے سننا ان کو آتا ہے یہ اچھے دوست ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت میں بہت لچک پائي جاتی ہے اور یہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں۔

آگے کو جھکی ہوئی ناک

اس قسم کی ناک والے افراد نئی چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں، ایسی ناک والے افراد مایوسی سے دور اور ہمیشہ پر امید رہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد میں پیش پیش ہوتے اور ہر مشکل کا آسان حل نکالنا بخوبی جانتے ہیں۔

باریک لمبی ناک

باریک لمبی ناک کو یونانی ناک بھی کہا جاتا ہے، وہ اس لیے کیونکہ قدیم یونان میں بنائے گئے مجسموں میں ایسی ناک دکھائی جاتی تھی۔ ایسی ناک والے افراد توجی سے دور بھاگتے ہیں۔ اوربہت عمل پسند اور وفادار ہوتے ہیں۔

بٹن ناک

یہ بہت مختصر ہوتی ہے اور جلد ختم ہوجاتی ہے۔ اس طرح کی ناک کے حامل افراد اپنے فیصلے میں بہت زیادہ سنجیدہ اور سخت ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے لوگ انہیں پسند نہیں کرتے ہیں۔

سیدھی ناک

اس قسم کی ناک ایشیائی ممالک کے افراد میں پائی جاتی ہے۔ اس ناک میں چونچ سیدھی اورنتھنے تھوڑے چوڑے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں، کوئی بھی کام کرنے کے لیے جوش دکھاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version