Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2024 کن تین ستاروں کیلئے خوش قسمت اور کامیاب سال ثابت ہوسکتا ہے؟

رواں سال ختم ہونے کو ہے تو آج ہم آپ کو آنے والے سال 2024 کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کن تین ستاروں کیلئے خوش قسمت و کامیاب ثابت ہو گا۔

ویسے تو مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا لیکن اجرامِ فلکیات کے ماہرین ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا آنے والا سال کیسا ثابت ہوگا۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ کون سے 3 ستارے ہیں جو سال 2024 میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔

برج جدی (Capricorn) : December 22 – January 20

برج جدی نئے سال کا وہ پہلا ستارہ ہے جو اس سال دوسروں کے مقابلے میں خوش قسمت رہے گا، وہ چیزیں جو آپ کی 2023 میں نامکمل رہیں، قوی امکان ہے کہ 2024 میں پوری ہوجائیں۔

یہ آپ کے لیے بڑی کامیابی کا سال ہو گا، خاص طور پر مئی کے آخر میں، آپ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپریل آپ کے لیے خاص طور پر اچھا مہینہ ہوگا۔

برج ثور (Taurus): April 21 – May 20

برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد اس سال خوش قسمت رہیں گے، مئی کے آخر تک آپ کو کئی مواقع ملیں گے جن کے تحت آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نئے پراجیکٹس کو دریافت کرنے، رسک لینے اور نئے تجربات کو کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

برج جوزا (Gemini): May 21 – June 21

جیمینائی، مئی کے آخر سے آپ کو اپنے لیے قسمت کے دروازے کھلتے ہوئے محسوس ہوں گے۔

مشتری (Jupiter) آپ کے ستارے میں منتقل ہو جائے گا جو آپ کو اپنی طاقتور توانائی فراہم کرے گا۔ مئی سے لے کر سال کے اختتام تک، ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات آپ کے حق میں ہے، آپ کو ناقابل یقین مواقع حاصل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version