Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیل کے بینک میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

بھارت کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برابچ میں  بیل کے گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آوارہ بیل بدھ کے روز اناؤ کے شاہ گنج علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کی پرائمری برانچ میں گھس گیا، جس سے عملے اور صارفین دونوں میں افراتفری پھیل گئی۔

 

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بیل بینک میں داخل ہوتا ہے اور سکون سے ایک کونے میں کھڑا ہوجاتا ہے اور آرام سے اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔

بعدازاں بینک کے سیکیورٹی اہلکاروں نے افراتفری کے درمیان نظم بحال کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی اور ایک چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے، گارڈ نے بیل کو بینک سے باہر نکالا، جس سے احاطے میں سکون واپس آ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب تک ہزاروں ویوز بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version