سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں چھوٹی سے چھوٹی بات بھی جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوجاتی ہے اور ایک معمولی سا انسان نامور بن جاتا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے سابق کپتان بابراعظم کی طرح نظر آنے والی ایک لڑکی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے۔
خاتون کی یہ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب ایک بھارتی میک اپ اور ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر تیار کی گئی دلہن کی تصاویر شیئر کیں۔
بابر اعظم اور خاتون میں غیرمعمولی مماثلت نے سوشل میڈیا کو حیران کردیاہے جبکہ صارفین اس پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
تصاویر میں جو لڑکی موجود ہے اس کا نام ’سورمی‘ ہے جو کہ دلہن کی طرح تیار نظر آرہی ہے تاہم اس کی بھنویں، آنکھیں اور ناک غیر معمولی حد تک بابراعظم جیسی ہیں۔
