Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولہا باراتیوں سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

ملک بھر میں آج عام انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ کے عمل کے دوران 12.8 کروڑ ووٹرز ملک کی نئی حکومت کا انتخاب کریں گے ۔

ملک بھر کے تقریباً تمام حلقوں میں نوجوان ووٹرز کے ساتھ ساتھ معذور اور بزرگ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہی ہے ایسی صورتحال میں محراب پور کے حلقہ این اے 205 کے پولنگ اسٹیشن پر ایک دولہے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سندھ کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والا دولہا باراتیوں سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا ہے ۔

 

سندھ کے شہر محراب پور کا رہائشی دولہا جس کا نام بابر راجپوت ہے اور یہ این اے 205 کا ووٹر ہے اپنی نئی نویلی دلہن کو لینے جانے سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا  جبکہکے ہمراہ موجود تمام باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اسلئے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version