Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلاء میں جانے کا مشن، سیڈر اسکول کے طلباء کا کامیاب تجربہ

کراچی کے مقامی اسکول و کالج کے طلباء نے ہیلیئم غبارے کی کامیاب لانچنگ کر کے پاکستان کے لئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیڈر اسکول اور کالج کے طلباء نے جدید علوم اور دیگر درسگاہوں کو پیچھے چوڑتے ہوئے ہیلیئم غبارے کی کامیاب لانچنگ کو یقینی بنایا ہے۔

اسکول کی مینجمنٹ کی جانب سے طالب علموں کے لئے ’ پراجیکٹ اسکائی ‘ کا آغاز کیا گیا اور غبارے کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ ٹھٹھہ میں کیا  گیا۔

 

ہیلیئم غبارے میں اسپاٹ سیٹلائٹ ٹریکر اور سولیو سیٹلائٹ ٹریکر سمیت 03 جدید کیمرے ، بہترین بیٹری، مختلف قسم کے سینسرز، گائرواسکو، میگنیٹک میٹر اور ایس ڈی کارڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔

استعمال کئے جانے والے جدید کیمروں کی مدد سے 65786 فٹ کی اونچائی سے زمین کی تصاویر بنائی گئیں جو کہ ملک کے کسی بھی تعلیمی ادارے  کے لئے خلاء میں پہنچنے کا ریکارڈ ہے۔

اس حوالے سے اسکول و کالج کے سی ای او نے اس عظیم کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے متعلق بھی بتایا ہے۔

خیال رہے کہ سیڈر اسکول و کالج اپنے طالب علموں کو نہ صرف تعلیم دیتا ہے بلکہ عملی میدان میں کامیاب تجربات کرنے کے بھرپور مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version