Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پری ویڈنگ شوٹ کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنی شادی سے پہلے کی شوٹنگ کے دوران ہائپوتھرمیا کا شکار ہوگئیں ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی آریہ وورا نے اپنی شادی سے پہلے کے شوٹ کے لئے ہماچل پردیش کی سپیتی وادی کے دلکش برفانی مناظر کا انتخاب کیا۔

 منفی 22 ڈگری سیلسیس میں بغیر آستین کے سیاہ گاؤن میں ملبوس، آریہ اور اس کے ساتھی نے برف پوش وادی میں اپنا فوٹو شوٹ کروانا شروع کیا، جس کا مقصد خوبصورت مناظر میں اپنی محبت کے لمحات کو قید کرنا تھا۔

فوٹو شوٹ کی بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے آریہ کی شدید ٹھنڈ کے موسم میں فیشن کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

کمبل میں لپٹے اور سخت سردی کو برداشت کرتے ہوئے جبکہ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردی کا اثر کم کرنے کے لیے اس کے ہاتھ پر ایسڈ ڈالا جارہا ہے۔

تمام مشکلات کے باوجود، آریہ اور اس کے منگیتر، رنجیت سری نواس، اور ان کے دوستوں نے شوٹنگ مکمل کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے کہ 2 سیکنڈ کی ویڈیو کے لیے کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنا انتہائی غیر ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version