Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ دو اگست بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا اسپیل آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مغربی لہر ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 2 اگست سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوٹلی، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، بونیر اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version