Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج سے ہوا کی رفتار میں اضافہ متوقع

شہر قائد میں آج سے ہوا کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں آج سے 35 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ 50 تا 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں، تاہم یہ سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version