شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں، صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین دن بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہٰیار اور جامشورو میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے 6 گھنٹے کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
شمال مشرقی پنجاب ملحقہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
