Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آج جزوی ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، مری، گلیات ،خطہ پوٹھوہار، راولپنڈی، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، چکوال، سیالکوٹ،  گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، قصور، پشاور، نوشہرہ، مردان، مانسہرہ، دیر، سوات، کرم، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور  گردونواح میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، نگرپارکر، مٹھی اور گرد ونواح میں بھی آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version