Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون ہوائیں ملک میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہونگی؟

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون ہواؤں اور بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 20 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، لاہور، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور جب کہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

16 ستمبر کی رات سے 18 ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات ، خضدار، میر پور خاص ، خیر پور، تھر پارکر، عمر کوٹ اورسانگھڑ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version