Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر سے ایک مغربی ڈسٹربنس بلوچستان میں موسم کی پہلی برف باری لائے گا جس کے بعد ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آئے گی۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 15 سے17 دسمبر جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی۔ جبکہ شمال کی طرف ابھی کسی بارش کا امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

Exit mobile version