محکمہ موسمیات نے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کے امکانات ہیں، فضائی آلودگی 162 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی ہیں کیونکہ خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
