Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوفانی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

  ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار میں بارش کی پیشگوئی ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version