Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اس وقت کئی شہروں میں درجہ حرارت موجودہ موسم گرما کی بلند ترین سطح پر ہے، خاص طور پر سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں تو سورج آگ برسا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ اور پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ کل سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور گر دونواح میں آج موسم شدید گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 7 روز تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بعدازاں کراچی میں بھی گرمی کا راج برقرار ہے، شہر کا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

Exit mobile version