Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب، خلیج بنگال سےمون سون ہوائیں مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، شہر قائد میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی، حیدرآباد، مٹھی و دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شہر قائد سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 35 سے 75 ملی میٹر، تیسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version